ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4892 ہوگئی، 77 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4892 ہوگئی، 77 افراد جاں بحق

Sat, 11 Apr 2020 16:32:08    S.O. News Service

اسلام آباد،11؍اپریل(ایس او نیوز؍ایجنسی)ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 892 ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے 77 افراد جاں بحق اور 762 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 457 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 104 میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 4 ہزار 892 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 افراد کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 50 کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔


Share: